نے پی دا: (دنیا نیوز) میانمرمیں ڈیم کابندھ ٹوٹنے سے سرحدی علاقوں کے ساتھ شمالی تھائی لینڈمیں بھی سیلاب آگیا جس کے سبب مقامی افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
نشیبی علاقے زیرآب آنے سے سیلابی پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔سڑکیں اورگلیاں ندی نالوں کا منظرپیش کرنے لگیں۔ عوام کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔کچھ علاقوں میں زیادہ پانی بھرنے سے لوگ ضروری سامان کے ساتھ مکانوں کی بالائی منازل پرمنتقل ہوگئے۔
حکومت کی ہدایات ملنے پر ریسکیواہلکاربھی کشتیوں کے ہمراہ امدادی کارروائیوں میں مصروف نظرآئے جو سیلابی پانی میں پھنسے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔