اٹلی میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 7 افراد ہلاک

Published On 11 June,2022 08:58 pm

روم: (دنیا نیوز) اٹلی میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔

ہیلی کاپٹر لوکا شہر سے تریویزو جاتے ہوئے ٹسکانی کے قریب پہاڑی علاقے میں لاپتہ ہوا تھا۔

خبر ایجنسی کا مزید کہنا ہے کہ خراب موسم ہیلی کاپٹر حادثے کا سبب بنا۔ ہیلی کاپٹر میں سوار مسافروں میں 4 ترک تاجر بھی شامل تھے۔