مکہ مکرمہ : (دنیا نیوز) کورونا کی عالمی وبا کے 2 سال بعد پہلی مرتبہ عازمین کی بڑی تعداد فریضہ حج ادا کرے گی۔
مکہ مکرمہ میں مناسک حج جاری ہیں، کورونا وبا کے بعد پہلی بار دس لاکھ عازمین حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔ دنیا بھر سے آئے مسلمان نماز فجر کے بعد احرام باندھ کر منیٰ روانہ ہوئے۔
اطلاعات کے مطابق حج کارکن اعظم وقوف عرفہ جمعہ کو ادا کیا جائے گا۔ سعودی وزارتِ حج وعمرہ کے مطابق رواں سال مناسک حج میں ایک سوپچاسی عازمین شاہی مہمان ہوں گے۔