سعودی عرب میں حجاج کرام کے حادثے سے متعلق افواہیں جعلی قرار

سعودی عرب میں حجاج کرام کے حادثے سے متعلق افواہیں جعلی قرار

وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی جان سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حجاج کرام کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اس کی حقیقت سے آگاہ کیا گیا۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ سعودی عرب میں حادثے کی جھوٹی افواہیں/ احتجاج کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں، یکم ذی الحجہ ہے اور ابھی منیٰ کی خیمہ بستی آباد ہی نہیں ہوئی، عوام حج جیسی مقدس عبادت میں سیاسی پراپیگنڈا کو مسترد کرتے ہیں۔