اسٹیٹ بینک نے درآمدی ادائیگیاں روکنے کی افواہیں غلط قرار دیدیں

Published On 21 June,2022 10:32 pm

کراچی:(دنیا نیوز) اسٹیٹ بینک کی جانب سے درآمدی ادائیگیاں روکنے کی افواہیں غلط قرار دے دی گئیں۔

مرکزی بینک پاکستان کی جانب سے کہا گیا کہ رواں ماہ اسٹیٹ بینک 4.7 ارب ڈالر کی درآمدات کی ادئیگیاں کرچکا ہے، 10 جون کو ذخائر 8 ارب 99 کروڑ ڈالر تھے، جن میں سونے کے ذخائر شامل نہیں ہیں۔

سونے کے ذخائر بھی ہر مقصد کیلئے قابل استعمال ہیں، کمرشل بینکوں کے پاس بھی فنڈز کی کوئی کمی نہیں ہے، ڈالر کے وافر ذخائر درآمدی ادائیگیوں کے لیے موجود ہیں۔

 

Advertisement