پاکستان میں فیس بک کا دفترکھولنے کی خبریں جعلی قرار

Published On 31 May,2022 06:18 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان میں فیس بک کا دفترکھولنے سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جعلی خبرگردش کر رہی ہے کہ پاکستان میں فیس بک کا دفتر کھولا جا رہا ہے تاہم ایف آئی اےکی جانب سے ایسا کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا، ایف آئی اے اس جعلی خبرکی سختی سے تردید کرتا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ خبرمیں ایف آئی اےکے ایک افسرکا نام بھی شائع کیا گیا جوگمراہ کن ہے، ایف آئی اے ایسی بے بنیاد خبروں کی بغیر تصدیق اشاعت کی شدید مذمت کرتا ہے۔
 

Advertisement