لاہور: (ویب ڈیسک) ملک میں سیاسی گہما گہمی عروج پر پہنچنے کے بعد سوشل میڈیا پر جعلی خبریں پھیلانے میں تیزی آ گئی، سینئر سیاستدان چودھری شجاعت کے سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس گردش کرنے لگے۔
پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر ایک جعلی اکاؤنٹ وائرل ہو رہا ہے جس میں لکھا ہے کہ عمران خان کے خلاف کسی کو سازش کرنے کی کیا ضرورت، یہ خود اپنے خلاف سازش کرتا ہے۔
ایک اور ٹویٹ میں لکھا گیا کہ میں اپنےتمام فالورز کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے ٹویٹر پر خوش آمدید کہا۔ یہ میرا واحد ٹویٹر اکاؤنٹ ہے۔ ایک مندرجہ ذیل اکاؤنٹ میرے نام سےخبروں میں گردش کررہا ہےجس کامیرے یا میرے خاندان سےکوئی تعلق نہیں۔ برائےمہربانی اس اکاؤنٹ کو انفالو کریں اور رپورٹ کریں۔ شکریہ
چودھری شجاعت حسین کے صاحبزادے اور رکن قومی اسمبلی سالک حسین نے ٹویٹر پر لکھا کہ صدر مسلم لیگ قائد چودھری شجاعت حسین صاحب کا یہ واحد ٹویٹر اکاؤنٹ ہے۔ اس کے علاوہ کسی اکاؤنٹ کا ہماری جماعت یا خاندان سے تعلق نہیں۔ یہ دونوں فیک اکاؤنٹس ہیں ان کو نہ صرف انفالو کریں بلکہ رپورٹ کریں۔
صدر مسلم لیگ قائد چودھری شجاعت حسین صاحب کا یہ واحد ٹویٹر اکاؤنٹ ہے۔ اس کے علاوہ کسی اکاؤنٹ کا ہماری جماعت یا خاندان سے تعلق نہیں۔@ChShujatHussain @Ch_ShujatHusain
— Salik Hussain (@ChSalikHussain) May 15, 2022
یہ دونوں فیک اکاؤنٹس ہیں ان کو نہ صرف انفالو کریں بلکہ رپورٹ کریں۔
شکریہ https://t.co/S2tniciUMH