ایف آئی اے نے جعلی خبریں پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا

ایف آئی اے نے جعلی خبریں پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا

ایف آئی اے کے مطابق پشاور کے ورسک روڈ پر کارروائی کی گئی جس کے دوران پی ٹی آئی کے کارکن فیاض خلیل کو گرفتار کیا گیا ،ایف آئی اے کے مطابق کارکن کو سوشل میڈیا پرغلط خبرچلانے پرگرفتارکیا گیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق تحریک انصاف کے کارکن نے مسلم لیگ کی رہنماء مریم نواز کے خلاف غلط خبر شیئرکی تھی، ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا،عدالت نے ملزم کو 7 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیجنے کے احکامات جاری کئے جس کے بعد پی ٹی آئی کارکن کو جیل بھیج دیا گیا۔