وزارت خزانہ نے اسٹیٹ بینک سے قرض لینے کی خبریں جعلی قرار دیدیں

وزارت خزانہ نے اسٹیٹ بینک سے قرض لینے کی خبریں جعلی قرار دیدیں

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزارت خزانہ کی جانب سے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ سوشل میڈیا پر ایک خبر گردش کر رہی ہے جس کے تحت یہ تاثر پیدا کیا جا رہا ہے کہ حکومت نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے قرض لیا ہے جو کہ سراسر غلط ہے اور مانیٹری متغیرات کی محدود سمجھ کو ظاہر کرتا ہے۔