لاہور:(ویب ڈیسک) روضہ رسولﷺ کے سامنے ہوٹل کا کمرہ ملنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر خوشی سے سرشار نظر آئے۔
خیال رہے کہ راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے پوری دنیا میں شہرت حاصل کرنے والے قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر ان دنوں حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں، وہ سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے چاہنے والوں کو آگاہ رکھنے کے لئے ویڈیوز بھی بناتے رہتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو شعیب اختر نے روضہ رسولﷺ کے سامنے ہوٹل سے مداحوں کے لیے ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنے آپ کو دنیا کا زندہ خوش قسمت انسان قرار دیا اور روضہ رسول کی ﷺ طرف کیمرہ کرکے مداحوں کو خوبصورت منظر بھی دکھایا اور آپ ﷺ پر درود شریف بھی بھیجا۔
Just reached Madinah Sharif, so so lucky to get here and having a room directly viewing Masjid e Nabwi. #Madinah #SaudiArab #hajj pic.twitter.com/UUn63s0XJM
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) July 5, 2022
قبل ازیں سابق کرکٹر نے مسجد قبا میں بنائی گئی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں اس وقت اسلام کی سب سے پہلی مسجد میں موجود ہوں جس کا نام مسجد قبا ہے، اس مسجد کی تعمیر میں آپ ﷺ نے حصہ لیا، یہاں پر دو رکعت نفل نماز پڑھنے کا ثواب عمرہ کے برابر ہے جبکہ جمعہ کی پہلی نماز بھی مسجد قبا میں ہی ادا کی گئی تھی۔
At the historic Masjid e Quba. The Holy Prophet (PBUH) took part in construction of this with his own hands. The first Jumma prayer ever was held here. Performing wuzu here and praying two rakat nafal namaz here is equal to sawaab of one Umrah. #qubamasjid #Madinah pic.twitter.com/bYxNUiaIxq
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) July 5, 2022