لندن: (دنیا نیوز) برطانوی حکومت نے دارالعوام سے اعتماد کا ووٹ جیت لیا، وزارتِ عظمیٰ کیلئے چار امیدوار میدان میں رہ گئے۔
برطانوی حکومت نے دارالعوام سے اعتماد کا ووٹ جیتتے ہوئے ایک سو گیارہ ووٹوں کی اکثریت حاصل کی۔ دارالعوام میں اعتماد کے ووٹ پر پانچ گھنٹے بحث ہوئی جس میں حکومت کے حق میں تین سو انچاس اور مخالفت میں دو سو اڑتیس ووٹ پڑے۔
دوسری جانب کنزرویٹو پارٹی کی قیادت کی دوڑ میں رشی سوناک نے ایک سو پندرہ ارکان کی حمایت حاصل کر لی ہے۔ پینی مورڈانٹ بیاسی ووٹوں کے ساتھ دوسرے، لزٹُرس اکہترووٹوں کے ساتھ تیسرے جبکہ کامی بدینوچ اٹھاون ووٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔