گرم اور خشک موسم کے سبب کئی یورپی ممالک کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی

Published On 12 August,2022 11:11 am

پیرس: (دنیا نیوز) گرم اور خشک موسم کی وجہ سے یورپ کے کئی ممالک کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی۔

فرانس کے جنگلوں میں لگنے والی آگ نے دس ہزار ہیکٹر رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ پرتگال میں چالیس سکوائر میل رقبے پر پھیلی آگ پر پندرہ سو سے زائد فائر فائیٹرز چھ روز سے قابو پانے کی کوششیں کررہے ہیں۔

رواں برس جنگل میں لگنے والی آگ کے باعث پرتگال اور سپین میں ہزار سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں۔
 

Advertisement