مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کے کیمپ پر حملہ، 4 فوجی ہلاک

Published On 11 August,2022 11:02 pm

سرینگر:(دنیا نیوز) مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے راجوری میں بھارتی فوج کے کیمپ پر نا معلوم افراد کے حملے میں 4 فوجی ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حملہ آوروں نے آرمی کیمپ میں گھسنے کی کوشش کی، فائرنگ کے تبادلے میں دو حملہ آور بھی مارے گئے، ہلاک ہونے والوں میں ایک بھارتی فوج کا صوبیدار اور تین سپاہی شامل ہیں۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا کی جانب سے مزید رپورٹ کیا گیا کہ گزشتہ چار برسوں میں بھارتی فوج پر یہ پہلا بڑا حملہ ہے۔
 

Advertisement