جنوبی افریقہ، رکن اسمبلی نے کشمیر کا مسئلہ اٹھا دیا، عمران کیکا کی قرارداد پیش

Published On 10 August,2022 08:14 pm

جوہانسبرگ:(دنیا نیوز) جنوبی افریقہ کے صوبہ زولو نٹال کی اسمبلی کے رکن عمران کیکا نے ایوان میں کشمیر کا مسئلہ اٹھا دیا اور مظلوم کشمیری کی حمایت میں قرار داد پیش کردی۔

صوبہ زولو نٹال کی اسمبلی میں کشمیر کا مسئلہ آنے پر بھارتی لابی متحرک ہوئی اور عمران کیکا کے خلاف ان کے علقے میں پوسٹرز لگوا دیے۔

ایک مقامی سیاسی پارٹی کے ذریعے عمران کیکا کو قانونی نوٹس بھی بھجوا دیا گیا جبکہ عمران کیکا کی پارٹی ڈیمو کریٹک الائنس نے تمام تر دباؤ کے باوجود قرار داد واپس لینے سے انکار کردیا، قرار داد پر بہت جلد اسمبلی میں بحث ہوگی۔
 

Advertisement