اٹلی: ایک شخص زیر زمین ٹنل بیٹھنے سے کئی فٹ زمین کے نیچے پھنس گیا

Published On 12 August,2022 10:16 pm

روم:(دنیا نیوز) اٹلی میں ایک شخص زیر زمین ٹنل بیٹھنے سے کئی فٹ زمین کے نیچے پھنس گیا۔

حکام کے مطابق اٹلی کے دارالحکومت روم میں ایک شخص آٹھ گھنٹے تک زمین کے نیچے پھنسا رہا، ریسکیو اہلکار پائپ کی مدد سے اسے آکسیجن پہنچاتے رہے۔

روم پولیس کا کہنا ہے کہ وہ شخص مبینہ طور پر بینک لوٹنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا جس میں اسے مزید دو لوگوں کی مدد حاصل تھی۔ پولیس نے دونوں ملزماں کا گرفتار کر لیا۔
 

Advertisement