احمد آباد: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست گجرات میں پل گرنے سے 60 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ درجنوں لاپتہ ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گجرات کے موربی میں ایک برطانوی دور کا پل تزئین و آرائش کے صرف ایک ہفتے بعد گر گیا، دریا میں گرنے والے 100 سے زائد افراد کی تلاش جاری ہے۔
ایک وزیر نے کہا کہ حکومت اس سانحے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پل آج شام 6.42 بجے گر گیا، جب چھٹھ پوجا کے سلسلے میں تقریباً 500 لوگ اس پر کچھ رسومات ادا کرنے کے لیے جمع ہوئے تھے، ہفتے کے آخر میں اس جگہ سے دن کے وقت کی ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ پل خطرناک طور پر لرز رہا ہے جب لوگ اس پار چل رہے تھے۔