بغداد: (دنیا نیوز)عراقی دارالحکومت بغداد میں دھماکے سے 10 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق دھماکا سٹیڈیم کے قریبی گیراج میں ہوا، اس دوران مقامی افراد فٹ بال کھیل رہے تھے۔
سکیورٹی حکام کا کہنا تھا کہ بارودی مواد سے بھری ڈیوائس گاڑی میں نصب کی گئی تھی، دھماکے کی زد میں گیس ٹینکر آنے سے ایک اور بڑا دھماکا ہوا جس کی شدت سے قریبی گھروں کو نقصان پہنچا اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
حکام کے مطابق واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی، مزید تحقیقات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔