عراق: مقتدی الصدر کے حامیوں نے دوبارہ پارلیمنٹ ہاؤس پر دھاوا بول دیا

Published On 30 July,2022 04:17 pm

بغداد: (دنیا نیوز) عراق میں مقتدی الصدرکے حامیوں نے ایک بارپھر پارلیمنٹ ہاؤس پر دھاوابول دیا۔

مظاہرین تین دنوں میں دوسری بارگرین زون میں داخل ہوگئے جہاں سرکاری دفاتراوررہائش گاہیں موجود ہیں۔

احتجاج میں ہزاروں افرادمقتدالصدرکی تصاویراورعراقی پرچم کے ساتھ شریک ہوئے۔

مظاہرین کو منتشرکرنے کیلئے فورسزنے شیلنگ اورواٹرکینن کا بھی استعمال کیا۔

یاد رہے کہ عراق کواکتوبرمیں ہونے والےانتخابات سے اب تک شدیدسیاسی بحران کا سامنا ہے۔
 

 
Advertisement