عراق میں ریت کے طوفان سے معمولات زندگی متاثر، فضائی آپریشن بھی معطل

Published On 23 May,2022 12:25 pm

بغداد: (دنیا نیوز) عراق میں ریت کے طوفان نے معمولات زندگی متاثر کر کے رکھ دئیے، طوفان سے ٹریفک کی روانی متاثر، فضائی آپریشن بھی معطل ہو گیا۔

ریت کے طوفان سے آسمان سرخ ہو گیا، خراب موسم کے باعث بغداد، نجف اور سلیمانیہ میں فضائی آپریشن کو معطل کر دیا گیا۔ حدنگاہ کم ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثرہوئی۔

گرد آلود ہواؤں کی وجہ سے عوام کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔ بحرین اور کویت میں بھی ریت کے طوفان کے باعث الرٹ جاری کردیا گیا۔
 

Advertisement