لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ عراق میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث نکلا، 417 کیسز میں معاوضہ دے کر ازالہ کیا۔
عراق میں برطانوی افواج کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مختلف جرائم کے الزامات کا سامنا تھا، وزارت دفاع نے خاموشی سے کئی ملین ڈالر خرچ کر کے شکایات کا ازالہ کیا۔
برطانوی افواج پر عوام کو حبس بے جا میں رکھنے، غیر انسانی سلوک اور بے گناہوں پر حملوں کے الزامات کا سامنا تھا، افغانستان میں بھی 13 شکایات کے دعووں کا ازالہ کیا گیا۔