اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ عراقی فضائیہ کی حربی ضروریات پوری کرنے کے لئے تربیتی شعبوں میں تعاون جاری رکھیں گے۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق عراق کی فضائیہ کے نائب سربراہ نے سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات کی۔ دونوں معززین نے پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں سربراہان نے جے ایف 17 پروگرام سمیت دیگر شعبوں میں بھی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
23 Sep, 2021: A delegation led by Maj Gen (Pilot) Muhammad Majeed Mahdi, Dy Cdr Iraqi AF, called on Air Chief Marshal Zaheer Ahmed Baber Sidhu, Chief of the Air Staff, PAF in his office today. During meeting, both dignitaries discussed matters of professional & mutual interest. pic.twitter.com/n87isWvpoP
— DGPR (AIR FORCE) (@DGPR_PAF) September 23, 2021
عراق کی فضائیہ کے نائب سربراہ میجر جنرل محمد مجید مہدی محمود نے کہاکہ پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت قابل تعریف ہے۔
سربراہ پاک فضائیہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور عراق کے مابین دیرینہ مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتہ قائم ہے۔ عراقی فضائیہ کی حربی ضروریات پوری کرنے کے لئے پاک فضائیہ تربیتی اور تکنیکی شعبوں میں تعاون جاری رکھے گی۔