بغداد: (دنیا نیوز) عراق میں قائم امریکی فوجی اڈے پر راکٹ برسا دیے گئے ، حملے میں دو امریکی فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراق کے الانبار صوبے میں واقع عین الاسد ائیربیس پر 14 راکٹ داغے گئے، تمام راکٹ ائیربیس کے احاطے میں گرے، حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔
امریکی فوج کا کہنا ہے کہ تباہی کا جائزہ لینے کے بعد اصل نقصان کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا ۔