بغداد: (ویب ڈیسک) عراق میں آرمی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے باعث 5 فوجی ہلاک ہوگئے۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرزکی رپورٹ کے مطابق شمالی عراق میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران آرمی کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 فوجی ہلاک ہوگئے۔
رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بغداد سے 170 کلو میٹر دور پیش آیا، تاہم ہیلی کاپٹر کو آپریشن کے دوران میزائل لگایا پھر فنی خرابی کے باعث نیچے گرا اس حوالے سے تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔
عسکری حکام کے مطابق جس علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا ہے یہاں پر داعش کے دہشتگرد سکیورٹی فورسز پر حملے کرتے ہیں، عراقی سکیورٹی فورسز کی طرف سے علاقے واگزار کرانے کے لیے متعدد بار آپریشن کیے گئے۔