عراق میں سیاسی بحران، مقتدیٰ الصدرکے حامی 73 ارکان پارلیمنٹ مستعفی

Published On 13 June,2022 09:33 am

بغداد: (دنیا نیوز) عراق میں سیاسی بحران سنگین ہو گیا، مقبول عوامی رہنما مقتدیٰ الصدر کے حمایت یافتہ 73ارکان پارلیمنٹ سے مستعفی ہوگئے۔

عراق کی پارلیمنٹ اکتوبر 2021 میں عام انتخابات کے بعد سے ہنگامہ آرائی کا شکار ہے، پارلیمانی سپیکر نے 73 عراقی قانون سازوں کے استعفے ملنے کی تصدیق کر دی ہے۔

دوسری جانب بغداد میں سیاسی دھڑوں کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد بھی نئے وزیراعظم کے نام پر اتفاق نہیں ہو سکا اور نہ کسی لیڈر نے پارلیمان میں اکثریتی ارکان کی حمایت حاصل ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
 

Advertisement