پاکستان عراق کیساتھ گہرے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: ایئر چیف

Published On 10 August,2022 08:33 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابرسدھو نےکہا کہ پاکستان عراق کے ساتھ اپنے گہرے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق کمانڈرعراقی بحریہ لیفٹیننٹ جنرل احمد جاسم معارج عبد اللہ الزید نے سربراہ پاک فضائیہ ائیرچیف مارشل ظہیراحمد بابرسدھو سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں معزز شخصیات نے پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال کیا۔

کمانڈرعراقی بحریہ لیفٹینینٹ جنرل احمد جاسم معارج عبد اللہ الزید نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے پاک فضائیہ کی خود انحصاری کےمیدان میں غیرمعمولی ترقی کی تعریف کی۔

ایئرچیف نےکہا کہ پاکستان اورعراق کے مابین دیرینہ مذہبی، ثقافتی اورتاریخی رشتہ استوار ہے جو دونوں ممالک کی افواج کے مابین مضبوط روابط کا مظہر ہے۔ پاکستان عراق کے ساتھ اپنے گہرے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جوکہ آپریشنزاورٹریننگ، جنگی حکمتِ عملی کے ارتقاء، ٹیکنالوجی کے میدان میں درپیش چیلنجز، کاؤنٹر سیکورٹی کے اقدامات اورعلاقائی امن واستحکام سے متعلق باہمی ہم آہنگی کے تمام امور پرمبنی ہیں۔
 

 
Advertisement