انڈونیشیا زلزلہ: 2 دن بعد 6 سالہ بچے کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا

Published On 24 November,2022 05:00 pm

جکارتہ: ( ویب ڈیسک ) انڈونیشیا میں زلزلے کے باعث گرنے والی عمارت کے ملبے تلے سے 2 دن بعد 6 سالہ بچے کو زندہ نکال لیا گیا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کےمغربی صوبے جاوا میں پیر کو 5.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اب تک 271 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مقامی رضاکار جیکسن کولیبو نے بتایا کہ انہوں نے 2 دن کے بعد ملبے سے 6 سالہ بچے کو زندہ نکال لیا، بچے کی ماں اور دادی زلزلے میں جان کی بازی ہار گئی تھیں۔

 مغربی جاوا میں زلزلے سے اموات کی تعداد 268 ہوگئی

انڈونیشیا کے صوبے مغربی جاوا میں گذشتہ روز آنے والے 5 اعشاریہ 6 شدت کے زلزلے سے اموات کی تعداد 268 ہوگئی، مرنے والوں میں بیشتر اسکول کے طلبا شامل ہیں۔

انڈونیشین حکام کے مطابق زلزلے سے ایک ہزار سے زائد افراد زخمی اور 151 لاپتا ہیں۔

زلزلے سے 22 ہزار عمارتوں اور مکانات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ متاثرہ علاقوں کے 58 ہزار افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔

ملبے تلے دبے افراد کی تلاش اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، زلزلے کا مرکز مغربی جاوا کے قصبے سیانجر میں 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

Advertisement