تہران : (ویب ڈیسک ) ایرانی حکومت نے احتجاجی مظاہروں میں گرفتار افراد کے خلاف موت کی سزاؤں پر عملدرآمد تیز کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی حکومت نے بین الاقوامی دباؤ کے باوجود دوسرے احتجاجی کارکن مجید رضا رہناورد کو بھی پھانسی دیدی۔
رپورٹس کے مطابق مجید رضا رہناورد کیخلاف سکیورٹی فورسز کے دو ارکان کو قتل کرنے کا جرم عدالت میں ثابت ہونے پر مشہد میں سرعام پھانسی دی گئی۔
واضح رہے کہ احتجاجی تحریک میں شریک پہلے کارکن محسن شکاری کی پھانسی کے خلاف بین الاقوامی برادری کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا تھا اور ایران کو ایسی سزاؤں پر وارننگ جاری کی گئی تھی۔