ایران: مظاہروں کے دوران اہلکار کی ہلاکت کے الزام میں 5 افراد کو سزائے موت

Published On 06 December,2022 07:35 pm

تہران: (ویب ڈیسک) ایران کی عدالت نے ملک میں ہونے والے مظاہروں کے دوران 1 اہلکار کے قتل کے الزام میں 5 افراد کو سزائے موت سنادی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عدالت نے تین بچوں سمیت 11 دیگر افراد کو بھی طویل قید کی سزائیں سنائی ہیں۔

عدلیہ کے ترجمان مسعود ستیاشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ تمام افراد کو یہ سزائیں بسیج فورس کے اہلکار روح اللہ عجمیان کے قتل کیس میں سنائی گئیں، ان سزاؤں کے خلاف اپیل بھی کی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے بعد 15 افراد کو ’زمین پر فساد پھیلانے‘ کے الزام میں حراست میں لے کر فرد جرم عائد کی گئی تھی، واقعہ تہران کے مغرب میں واقع شہر کاراج میں پیش آیا تھا ۔