تہران: (دنیا نیوز)ایرانی حکومت کو ’قاتل‘ قرار دینے پر انسانی حقوق کی کارکن اور ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی بھانجی فریدہ مراد خانی کو گرفتار کر لیا گیا۔
فریدہ مراد خانی کا تعلق خامنہ ای کے خاندان کی اس شاخ کے ساتھ ہے جو ایران کی مذہبی قیادت کی مخالف رہی ہے، فریدہ کے بھائی نے ہفتے کو ان کے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شئیر کی جس میں انہوں نے ایرانی شہریوں کو جبر کا نشانہ بنانے کی مذمت کی اور کوئی قدم نہ اٹھانے پر عالمی برداری پر تنقید کی۔
ان کا کہنا تھا ’آزاد لوگو، ہمارا ساتھ دو۔ اپنی حکومتوں کو بتاؤ کہ وہ اس قاتل اور بچوں کو ہلاک کرنے والی انتظامیہ کی حمایت بند کریں۔
واضح رہے کہ ایران نے مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے۔