نیویارک: (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ نے چین اور بھارت کے درمیان متنازعہ ہمالیہ سرحد پر کشیدگی کو کم کرنے کا مطالبہ کردیا۔
ترجمان سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سٹیفن ڈوجارک نے دونوں ممالک سے سرحد پر کشیدگی کو کم کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ اس کشید گی کو بڑھانے سے گریز کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل بھارتی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ چین کی لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے دستے اروناچل پردیش کے توانگ سیکٹر میں داخل ہوئے جس کے بعد انڈیا نے جوابی کارروائی کی، متنازع سرحد پر جھڑپ سے متعدد فوجی زخمی ہوگئے تھے۔