امریکی کانگریس نے اسمبلی ممبران ، ملازمین کو ٹِک ٹاک کے استعمال سے روک دیا

Published On 29 December,2022 11:42 am

واشنگٹن : (دنیا نیوز ) امریکی کانگریس نے اسمبلی ممبران اور اسمبلی ملازمین کے زیرِ استعمال، سرکاری فونز میں ٹِک ٹاک ایپلی کیشن پر پابندی لگادی۔

اسمبلی کے انتظامی ڈائریکٹر آفس نے مذکورہ ممانعت سے اسمبلی ممبران اور ملازمین کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سائبر سکیورٹی آفس ٹِک ٹاک ایپلی کیشن کو ہائی سکیورٹی رِسک سمجھتا ہے لہٰذا سرکاری سیل فونوں میں فی الوقت ڈاؤن لوڈ ٹک ٹاک ایپلی کیشن کا ختم کیا جانا ضروری ہے۔

اس حوالے سے وفاقی تحقیقاتی بیورو ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کرِس ورائے نے بھی کہا ہے کہ ٹِک ٹاک کا کنٹرول چین حکومت کے ہاتھ میں ہے اور یہ پہلو امریکا کی قومی سلامتی کے بارے میں اندیشوں کا سبب بن رہا ہے۔

تاہم ٹِک ٹاک آپریشنل آفیسر ونیسا پاپاس نے ماہِ ستمبر میں امریکی سینٹ کی نشست میں شرکت کے دوران کہا تھا کہ چین حکومت کو اس ایپلی کیشن کے ڈیٹا تک رسائی حاصل نہیں ہے۔