لاہور : (دنیا نیوز ) چوہدری پرویز الہیٰ نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کے اقدام کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا۔
پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کے اقدام کے خلاف ہم عدالت جائیں گے، اس نوٹیفکیشن کو نہیں مانتے یہ غیر آئینی ہے۔
پرویز الہیٰ نے کہا کہ گورنر کا نوٹیفکیشن غیر آئینی ہے جسے تسلیم نہیں کرتے، میں وزیر اعلیٰ ہوں اور پنجاب کابینہ کام کرتی رہے گی۔
دوسری جانب چوہدری پرویز الہیٰ نے اپنی قانونی ٹیم کے ساتھ رابطہ کیا ہے اور گورنر پنجاب کے اقدام کے خلاف عدالت جانے کیلئے مشاورت شروع کردی ہے۔
یاد رہے کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے پرویز الہیٰ کو وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کردیاہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق پرویز الہیٰ نئے قائد ایوان کے چناؤ تک عہدے پر کام کریں گے۔