اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ چودھری پرویز الہٰی 4 بجے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب نہیں رہیں گے۔
اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ گورنر پنجاب 4 بجے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیں گے، 4 بجے کے بعد چودھری پرویز الہٰی وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو درخواست بھی کر سکتے ہیں کہ گورنر راج لگا دیا جائے، گورنر جب چاہیں وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں۔