لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مسلم لیگ ق کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے سلسلہ میں مشترکہ اجلاس ہوا۔
مشترکہ اجلاس چودھری پرویز الٰہی کی رہائشگاہ پر ہوا، اجلاس میں پی ٹی آئی کی جانب سے شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک اور فواد چودھری شریک ہوئے جبکہ مسلم لیگ ق کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی، مونس الٰہی، حسین الٰہی اور محمد خان بھٹی نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں دونوں جماعتوں کی قیادت کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات پر بات چیت ہوئی، تاہم اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری نہیں ہوا۔