امریکا کی امداد خیرات نہیں 'سرمایہ کاری' ہے، یوکرینی صدر

Published On 22 December,2022 09:37 pm

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ امریکا کی یوکرین کے لیے فوجی امداد خیرات نہیں بلکہ سرمایہ کاری ہے۔

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے واشنگٹن ڈی سی میں نے امریکی کانگریس سے خطاب میں اس عزم کا اظہار کیا کہ یوکرین کبھی ہتھیار نہیں ڈالے گا اور روس کیساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔

زیلنسکی نے روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کی حمایت کرنے پر امریکا کا شکریہ ادا کیا اور انہیں یاد دلایا ہے کہ یوکرین کے لیے فوجی امداد ”خیرات“ نہیں بلکہ دنیا میں جمہوریت اور سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے ایک ”سرمایہ کاری“ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کی صورت حال میں بہتری کی بدولت ہی میں آج یہاں واشنگٹن میں ہوں۔ انہوں نے کہا جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی اور یوکرین کیلئے مسلسل امریکی حمایت قابل تعریف ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے خلاف جنگ میں امریکا یوکرین کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔