ماسکو: (ویب ڈیسک) روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے خبردار کیا کہ امریکہ کی موجودہ پالیسی ماسکو اور واشنگٹن کو براہ راست تصادم کے دہانے پر کھڑا کر رہی ہے ۔
روسی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماریا زاخارووا نے کہا کہ افغانستان میں امریکی ناکامی کے بعد امریکہ ایک نئے تنازعے میں مزید الجھتا جا رہا ہے۔یہ نہ صرف کیف میں نیو نازی حکومت کو فنڈنگ اور مسلح کرنے میں مدد فراہم کرنے میں بلکہ زمین پر فوج کو بڑھانے سے بھی واضح ہے۔
انہوں نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشیدگی کی پالیسی ترک کر دے ،یہ ایک خطرناک معاملہ اور دور اندیشی سے عاری پالیسی ہے۔ یہ امریکہ اور روس کو براہ راست تصادم کے دہانے پر کھڑا کرنے کے مترادف ہے۔