نئی دہلی : (ویب ڈیسک ) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں فضائیہ کے دو جنگی طیارے آپس میں ٹکرانے کے بعد گر کر تباہ ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے میراج طیارے میں ایک جبکہ سکوئی طیارے میں 2 پائلٹ موجود تھے ، دونوں طیاروں نے ریاست مدھیہ پردیش کے گوالیار بیس سے اڑان بھری تھی۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حادثہ صبح 5.30 بجے پیش آیا جہاں پہاڑ گڑھ تحصیل جوڑا ضلع مورینا مدھیہ پردیش میں دونوں طیارے ٹکرا کر تباہ ہوئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دو پائلٹس واقعے میں محفوظ رہے جبکہ ایک جان کی بازی ہار گیا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں طیاروں کے فضا میں تصادم کی تصدیق کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ بچ جانے والے دونوں پائلٹس کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔