بیجنگ : (ویب ڈیسک ) چین میں کورونا کے وار تاحال جاری ہیں ، عالمی وبا سے ایک ہفتے کے دوران 7 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی طبی حکام کا بتانا ہے کہ چین میں 17 سے 23 فروری کے دوران ہسپتالوں میں کورونا سے7 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
چین میں دسمبر سے رپورٹ ہونے والے تمام کورونا کیسز اومی کرون ویریئنٹ کے ہیں جبکہ کورونا کیسز میں 60 فیصد BA.5.2.48 اور 29 فیصد BF.7.14 قسم کے رپورٹ ہوئے ہیں۔
حکام کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ چین میں شناخت کورونا کے XBB.1 اورXBB.1.5 سمیت 22 ویریئنٹ تشویش کاباعث ہیں۔
خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چین میں کورونا پابندیوں کے خاتمے کے بعد سے ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کا رش دیکھا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ 8جنوری کو لگ بھگ 3 سال بعد چین نے کورونا وائرس کی وبا سے متعلق سفری پابندیوں کو ختم کریا تھا ، چین میں نئے قمری سال کی 40 روزہ چھٹیوں کا آغاز ہوا جس کے بعد کورونا کے کیسز بڑی تعداد میں سامنے آئے تھے ۔