تیونس : (ویب ڈیسک ) تیونس کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی چار کشتیوں کے ڈوبنے سے پانچ افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق تیونس کے کوسٹ گارڈز نے کشتیوں میں سوار 84 افراد کو بچا لیا ہے جبکہ 33 افراد تاحال لاپتا ہیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تارکین وطن بحیرہ روم کو عبور کرکے اٹلی جانے کی کوشش کررہے تھے کہ افسوس ناک حادثے کا شکار ہوگئے ، تیونس کے سرکاری حکام کی جانب سے اس حوالے سے فی الحال کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں :روم: تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، 30 افراد لاپتا
یہ ساحلی پٹی افریقہ اور مشرق وسطیٰ میں غربت اور تنازعات سے فرار ہونے والے لوگوں کیلئے یورپ میں ایک بہتر زندگی گزارنے کیلئے روانگی کا ایک اہم مقام بن گئی ہے۔
اقوام متحدہ کے غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، رواں سال اٹلی پہنچنے والوں میں سے 12ہزار افراد نے تیونس سے سفر کیا جبکہ 2022 کی اسی مدت میں یہ تعداد 1300 تھی۔