شام کے حلب ہوائی اڈے پر اسرائیلی ڈرون طیارہ گر کر تباہ

Published On 23 March,2023 04:55 pm

دمشق: (دنیا نیوز) شام میں حلب کے ہوائی اڈے پر فضائی حملے کے بعد اسرائیل کا ڈرون طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، شام کی وزارت خارجہ نے اسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے۔

اسرائیلی فوج نے حادثے میں ڈرون کے تباہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرون معمول کی کارروائی پر تھا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، فی الحال ڈرون سے کسی قسم کی معلومات لیک ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

خیال رہے کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب اسرائیلی فضائیہ نے حلب کے ہوائی اڈے کو دن کے اوائل میں نشانہ بنایا، حلب کے ہوائی اڈے پر 6 ماہ کے دوران اسرائیل کا یہ تیسرا حملہ ہے۔