حکومت بلوچستان نے شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی اشیاء این ڈی ایم اے کے حوالے کر دیں

Published On 09 March,2023 11:14 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) حکومت بلوچستان کی جانب سے شام کے زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی اشیاء این ڈی ایم اے کے حوالے کر دی گئیں۔

شام میں 2 ہزار خاندانوں کے لئے امدادی اشیاء این ڈی ایم اے حکام کے حوالے کی گئیں، امدادی اشیاء میں کمبل، لحاف، چٹائیاں، سولر لائٹس اور حفظان صحت کی کٹس شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سرحدی علاقوں میں اشیا کی قیمتوں کے تعین کا نظام بنایا جائے، عبدالقدوس بزنجو

وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے پی ڈی ایم اے کو شام کے 10 ہزار متاثرہ خاندانوں کے لیے مزید امدادی سامان کی خریداری کی ہدایت کی ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مطابق امدادی سامان شام بھجوانے کے لیے این ڈی ایم اے کے حکام کے حوالے کیا جائے گا۔
 

Advertisement