ابوظہبی: (ویب ڈیسک) شام کے صدر بشارالاسد طویل عرصے کے بعد متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی پہنچے ہیں۔
شامی صدر نے متحدہ عرب امارات کے صدر الشیخ محمد بن زاید سے ملاقات کی، ملاقات میں شام اور خطے میں استحکام اور ترقی کو فروغ دینے والے امور پر تعاون اور ہم آہنگی کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔
الشیخ محمد بن زاید کی جانب سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ "ہم نے دو برادر ممالک اور عوام کے مفاد کے لیے برادرانہ تعلقات کی حمایت اور فروغ کے لیے مثبت اور تعمیری بات چیت کی۔"
أرحب بالرئيس بشار الأسد في الإمارات، أجرينا مباحثات إيجابية وبناءة لدعم العلاقات الأخوية وتنميتها لمصلحة البلدين والشعبين الشقيقين، وتعزيز التعاون والتنسيق في القضايا التي تخدم الاستقرار والتنمية في سوريا والمنطقة. pic.twitter.com/YmFywsG83X
— محمد بن زايد (@MohamedBinZayed) March 19, 2023
امارات کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر الشیخ محمد بن زاید آل نہیان ابوظبی کے صدارتی ہوائی اڈے پر بشارالاسد کے استقبال کے لیے پہنچے، متحدہ عرب امارات کی فضائی حدود میں داخل ہونے پر شامی صدر کے طیارے کو جنگی طیاروں کے ذریعے پروٹوکول دیا گیا۔