دبئی: (ویب ڈیسک)پولینڈ کے پائلٹ اور ائیروبیٹ لیوک زیپیلا نے دبئی کے برج العرب ہوٹل کے 27 میٹر چوڑے ہیلی پیڈ پر تاریخ کی پہلی لینڈنگ کرتے ہوئے شاندار سٹنٹ کر کے لوگوں کو حیران کردیا۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں زیپیلا کے طیارے کو برج العرب کی 56ویں منزل پر 212 میٹر بلند ہیلی پیڈ کے قریب آتے اور ہیلی پیڈ پر چلتے دیکھا جا سکتا ہے۔
پرجوش زیپیلا نے اس ویڈیو کے ساتھ لکھا۔ "ہم نے کر دکھایا!" مشہور برج العرب کے ہیلی پیڈ پر پہلی بار جہاز کی لینڈنگ دیکھیں، ریڈ بل موٹرز نے بھی ویڈیو پوسٹ کی اور اسے "دنیا کی پہلی" کوشش قرار دیا۔
#Dubai hosts another record-breaking stunt as Polish pilot Luke Czepiela (@lc_aerobatics) makes history with “Bullseye Landing” of a plane on the iconic Burj Al Arab helipad.@redbull @BurjAlArab pic.twitter.com/CpdAL2QLM8
— Dubai Media Office (@DXBMediaOffice) March 14, 2023
دبئی میڈیا آفس نے پرواز اور لینڈنگ کی تصاویر بھی شائع کیں، اور کہا کہ زیپیلا نے "لینڈنگ سے پہلے 650 سے زیادہ بار پریکٹس لینڈنگ مکمل کی"۔ تاہم برج العرب کے ہیلی پیڈ پر اترنے کا مظاہرہ پہلی بار کیا۔
زیپیلا اس کے لیے دو سال سے تیاری کر رہے تھے، اس ہیلی پیڈ کو بھی خصوصی طور پر تبدیل کیا گیا تھا۔
اس سٹنٹ میں استعمال ہونے والا طیارہ امریکی مینوفیکچرر کب کرافٹرز نے بنایا تھا جو ہلکے طیاروں کے لیے مشہور ہے۔ اس کا وزن 425 کلو گرام ہے، 7.1 میٹر لمبا، 2.54 میٹر اونچائی اور 10.44 میٹر اس کے پروں کا پھیلاؤ ہے۔