دبئی: (ویب ڈیسک) جاپان کے موری میموریل فاؤنڈیشن نے گلوبل پاور سٹی انڈیکس (جی پی سی آئی) جاری کر دیا جس میں دنیا کے صاف ترین شہروں کی فہرست میں دبئی پہلے نمبر پر ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے دبئی کے اس اعزاز کو باعث فخر قرار دیا ہے۔
— HH Sheikh Mohammed (@HHShkMohd) March 10, 2023
انہوں نے کہا کہ دبئی گزشتہ 3 سالوں سے جاپان میں موری میموریل فاؤنڈیشن کے جاری کردہ گلوبل پاور سٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کا صاف ترین شہر ہے، صفائی تہذیب و تمدن کی بنیاد ہے اور ایمان کا حصہ ہے۔
شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے مزید کہا کہ مجھے فخر ہے کہ دبئی نہ صرف صاف ستھرا ہے بلکہ دنیا کا سب سے محفوظ اور خوبصورت شہر بھی ہے، انہوں نے دبئی کو محفوظ، مستحکم اور خوشحال رکھنے کیلئے مل کر کام کرنے پر زوردیا۔