ابو ظہبی (ویب ڈیسک) ابوظہبی میں لاٹری نکلنے سے نیپالی شہری ارب پتی بن گیا۔
غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق قطر میں مقیم نیپالی شہری رنجیت کمار پال نے ابوظہبی میں منعقدہ بگ ٹکٹ ریفل ڈرا کی سیریز 248 میں 23 ملین درہم (تقریباً ایک ارب 74 کروڑ روپے) جیت لیے۔
رنجیت کمار پال گزشتہ 7 برسوں سے قطر کے دارالحکومت میں مقیم ہیں جہاں وہ ایک منی ایکسچینج کمپنی میں کام کرتے ہیں، 5 اور 10 سال کی عمر کے دو لڑکوں کا باپ بگ ٹکٹ کے نمائندوں سے اس غیر متوقع انعام کے بارے میں سن کر بہت پرجوش تھا۔
رنجیت کمار کا کہنا تھا کہ "میں پرجوش ہوں، مجھے امید ہے کہ میں یہ رقم نیپال میں اپنے گھر واپسی پر اپنے خاندان پر خرچ کروں گا" رنجیت 20 دوستوں کے ایک گروپ کے ساتھ گزشتہ 15 مہینوں سے بڑی ٹکٹیں خرید رہا ہے اور وہ اسے جاری رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔