اسلام آباد: (دنیا نیوز) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی آمد پر پیر کو وفاقی دارالحکومت میں مقامی چھٹی کا اعلان کر دیا گیا۔
یو اے ای کے صدر 25 جنوری سے پاکستان کے نجی دورے پر رحیم یار خان میں موجود ہیں، اسلام آباد پہنچ کر وہ سرکاری سطح پر ملاقاتیں کریں گے، ان کی آمد کے موقع پر مقامی طور پر تعطیل ہو گی جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سی ڈی اے، ایس این جی پی ایل، آئیسکو اور ہسپتال کے عملے کو چھٹی نہیں ہوگی، ضلعی انتظامیہ اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا سٹاف بھی بروز سوموار ڈیوٹی پر ہو گا۔