اسلام آباد: (ویب ڈیسک ) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈنمارک کے سیاستدان کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی انتہائی قابل مذمت اقدام ہے ،اس سے ہماری دل آزاری ہوئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ڈنمارک کے ایک سیاستدان کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کا تیسرا واقعہ ہے ، جس کی مہذب معاشرے کی جانب سے مذمت کی جانی چاہیے۔
وزیراعظم نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے خلاف لڑنے کے لئے عالمی یکجہتی کی فوری ضرورت جتنی آج ہے پہلے نہ تھی ، اس واقعہ سے ہماری دل آزاری ہوئی ہے۔
The highly offensive desecration of the Holy Quran by a Danish politician is the third such incident in a row that should be strongly condemned by the civilised world. The need for global unity to fight Islamophobia couldn t be more urgent than it is now. We are deeply hurt.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) January 29, 2023
واضح رہے کہ سویڈن اور نیدرلینڈز کے بعد ڈنمارک میں بھی قرآن نذرِ آتش کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس کی پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلم ممالک کی جانب سے مذمت کی جارہی ہے ۔