اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف عمران نیازی کے الزامات بے بنیاد اور خطرناک ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آصف زرداری کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کے الزامات غیر ذمہ دارانہ ہیں، مخالفین کیخلاف سازشیں، الزام تراشی اور زہر اگلنا عمران خان کا وطیرہ ہے۔
Such nonsensical rhetoric is an attempt to remain politically relevant. The whole nation knows how he has used politics of hatred to divide the society for the sake of power.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) January 28, 2023
اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ایسی بے ہودہ بیان بازی سیاست سے منسلک رہنے کی کوشش ہے، پوری قوم عمران خان کی نفرت پر مبنی سیاست سے واقف ہے، سابق وزیر اعظم نے اقتدار کی خاطر معاشرے کو تقسیم کیا۔