ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک) ابوظہبی میں ایک بھکارن کو گرفتار کیا گیا ہے، جس کے پاس ایسی لگژری گاڑی بھی ہے کہ بڑے بڑے امیر لوگ بھی ایسی گاڑی کا خواب ہی دیکھ سکتے ہیں۔
نجی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ابوظہبی پولیس نے 6نومبر سے 12دسمبر 2022ءکے دوران 159بھکاریوں کو گرفتار کیا جن میں سے ایک مذکورہ خاتون بھی ہے۔
اس خاتون کے پاس کروڑوں روپے مالیت کی گاڑی تھی، تاہم پولیس کی طرف سے گاڑی کی تفصیلات مہیا نہیں کی گئیں۔
پولیس کی طرف سے شہریوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ شہر میں بھیک مانگنا غیرقانونی ہے لہٰذا بھکاریوں کو بھیک دینے کی بجائے رجسٹرڈ تنظیموں کو عطیات دیں۔
رپورٹ کے مطابق دبئی میں اگر کوئی بھیک مانگتا پکڑا جائے تواسے 5ہزار درہم تک جرمانہ اور 3ماہ تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔