اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور دیرینہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر بھی بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ متحدہ عرب امارات سے توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تجارتی تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے مواقع موجود ہیں۔
— Ministry of Finance (@FinMinistryPak) February 1, 2023
یو اے ای سفیر نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کو بڑھانے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، جس پر وزیر خزانہ نے متحدہ عرب امارات کی پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کی تجویز کا خیر مقدم کیا۔